روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

ڈاکٹر شہناز مزمل کی ادبی زندگی کا سنہرا دور

تحریر۔۔۔۔۔۔۔ میاں وقارالاسلام

ڈاکٹر شہناز مزمل صاحبہ کی ادبی زندگی کا سنہرا دور جو ان کی 50 سے زیادہ کتابوں پر مشتمل ہے جن میں ان کا حمدیہ اور نعتیہ کلام بھی شامل ہے، سفرنامہ اور کالمز بھی شامل ہیں نظم اور غزلیں بھی شامل ہیں، ریسرچ پبلیکیشن بھی شامل ہیں، ان کی بائیو گرافی بھی شامل ہے اور ان سب سے بڑھ کر ان کی کلیات بھی حال ہی میں شامل چکی ہیں جن کا ایک حصہ منتہائے عشق کے نام سے غزلیات پر مشتمل ہے اور دوسرا حصہ ندائے عشق کے نام سے ہے، آپ اس پوسٹ میں نظموں کے حصے کا ٹائٹل بھی دیکھ سکتے ہیں۔

سفر ابھی ختم نہیں ہوا اوپر والا تمام کام اپنی جگہ اہم ہے مگر جو کام نور فرقان کے نام سے قران کے منظوم مفہوم ترجمہ کی صورت میں سامنے لائی ہیں اس کی مثال دور حاضر میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی۔ بغیر عشق اور جنون کے اس طرح کے تحفے کسی پر عنائیت نہیں ہو سکتے۔

اگر ان کی زندگی کے گذشتہ 15 سالوں پر نظر ڈالی جائے تو اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر شہناز مزمل نہ تھکتی ہیں، نہ رکتی ہیں اور نہ ہی اپنے مصروف کا اظہار کرتی ہیں اپنے کام کے علاوہ یہ ادبی اور سماجی طور پر بھی اسی طرح محرک ہیں جیسے وہ اس سے پہلے محرک تھیں۔

ڈاکٹر شہناز مزمل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم اکثر تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں مگر وہ نہ خود تھکتی ہیں اور نہ ہمیں پیچھے رہنے دیتی ہیں۔ انہیں دیکھ کر پھر ہمت بندھ جاتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی سے ہم پھر چلنے لگتے ہیں۔

ڈاکٹر شہناز مزمل ایک شخصیت نہیں ایک کارواں کا نام ہے اور اس کارواں کی آبیاری میں انہوں نے اپنے ہاتھوں سے اپنی پوری زندگی کی مسلسل محنت اور بے لوث محبت سے کی ہے۔ ڈا کٹر شہناز مزمل اپنے اس ادبی کارواں کی تا حیات روح رواں ہیں اور ان کے کارواں کا ہر فرد اپنے سینے میں ایک ایسا دل لیئے پھرتا ہے جس میں ادب کے تمام پودے ڈاکٹر شہناز مزمل کے لگائے ہوئے ہیں۔ رشتوں میں اگر خلوص نہ ہو تو خون کے رشتے بھی پانی ہو جاتے ہیں اور اگر رشتوں میں خلوص ہو تو وہ خون کے رشتوں سے بھی گہرے ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹر شہناز مزمل نے جو رشتے اپنے خلوص سے گہرے کیئے ہیں ایسے گہرے رشتے تو آج خون کے رشتوں میں بھی کم نظر آتے ہیں۔

ڈاکٹر شہناز مزمل کی مثال ایک ایسی شمع کی مانند ہے جو خود جلتی بھی رہی اور پگھلتی بھی رہی مگر اپنی روشنی سے اپنے اطراف کو ہمیشہ منور رکھا اور جہاں گئیں روشنیاں بکھیرتی گئیں۔ اور ان کے پروانے جہاں بھی ہوں جس حال میں بھی ہوں ان کی نظریں انہیں کی طرف جمی رہتی ہیں اور ان سے مزید روشنیاں سمیٹنے کی خواہاں بھی رہتی ہیں۔

ڈاکٹر شہناز مزمل کو اللہ نے جو مقام عطا کیا ہے وہ بہت کم لوگوں کو عطا ہوتا ہے۔ اللہ انہیں مزید کامیابیوں سے ہم کنار کرے اور انہیں روشنیوں پر روشنیاں بکھیرنے کے لیئے مزید ہمت، طاقت اور صحت عطا کرے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com