روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

ڈاکٹر کی ڈائری !بوریت/اُکتاہٹ/یکسانیت

تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر اسد امتیاز

پپو یار تنگ نہ کر۔۔
مجھے کام بتاؤ میں کس کو کھاؤں,۔۔
میں منجی کِتھے ڈاواں میں کہیڑے پاسے جاواں ۔۔۔

اور تو اور میری پانچ سالہ بیٹی نور نشاں بھی کہتی ہے ؛ ماما میں بور ہورہی ہوں ؛ میں کیاااا کروں🤷‍♂️
مجھے لگتا ہے کہ یہ اسکا موبائل مانگنے کا ٹیکٹک ہے کیوں کہ اس جملہ کے بعد پھر فوراً ہی وہ فون کی فرمائش کر دے گی یو ٹیوب پہ کِڈز سٹف سرفنگ کیلئے،ابھی کل ہی بتا رہی تھی کہ اسے سوئمنگ آ گئی تھی،میں نے پوچھا کہاں سے سیکھی،کہنے لگی یو ٹیوب سے۔۔
واہ ڑے۔۔۔
اور ہم جو بچپن میں بور ہوتے تو آپشنز ہوا کرتیں۔۔۔
چلو دادا ابو سے سپارہ پڑھ لو۔۔
باہر گلی میں نکل جاؤ اور کسی گھر کے چِپس والے تھڑے پہ موٹر سائیکل چڑھانے والی “کیسی” پہ کیسیاں لے کر انجوائے کرو،بہت ایڈونچر کرنے کو دل کر رہا ہے تو ڈرامہ کے پیک ٹائم پہ چُپکے سے اُٹھ کر ڈیوڑھی میں جا کر مین سوئچ آف کر دو ۔۔اور اجتماعی “ہاااا”
سن کر دلی تسکین حاصل کر لو یا پھر آنکھ بچا کر گلی میں آوارہ گھومتی کوئی مُرغی اٹھا کر پارٹی کر لو اور اگر بڑا adrenaline rush کا دل کر رہا ہو تو گلی میں سامان ڈھونے آئی کھوتی ریڑھی ڈرائیو کر لو۔۔
پھر بھی دل اداس ہو تو پیپوں میں جمع کئے رنگ برنگے بلوری بنٹے پانچویں دفعہ پھر گِن لو،پورے دو ہزار۔۔
سردیوں کی لمبی راتوں میں بور ہو رہے ہوں تو لیٹ کے اپنے سویٹر سے ُبر اتار کر تخلیقی اشکال تیار کرلیں
مجھے یاد آیا جب کبھی بہت دل اداس ہوتا تو چھپڑ والی مسجد کا رُخ کیا کرتا خاص طور جب کبھی کسی مذموم حرکت پہ دل ملامت کرتا ۔۔
اَلَا بِذِکۡرِ اللّٰہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ
یاد رکھو اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو تسلی حاصل ہوتی ہے ۔
مجھے لگتا ہے کہ عمر کی مختلف سٹیجز میں اندازِ بوریت و اینٹی بوریت ایکٹویٹیزمختلف ہوتے ہیں۔۔
مثلاً لڑکپن اور جوانی میں بندہ عموماً ہارمونز سَرج کے زیر اثر نت نئے تجربات کرنا چاہتا ہے،پر ؛
اکھ لڑے بدو بدی موقع ملے کدی کدی۔۔
وائے دیوانگی شوق کہ ہر دم مجھ کو
آپ جانا ادھر اور آپ ہی حیراں ہونا ۔۔
‎میرے خیال میں جوانی میں بہت سی خرافات،بوریت کے لمحات کو ٹھیک طرح سے ہینڈل نہ کر پانے کا آرٹ نہ ہونے کی وجہ سے بھی ہوتی ہیں,جیسے میں نے اسی چکر میں شوقیہ اور شوخیہ سموکنگ شروع کی اور پھر بیس سال تک جاری رکھی اور اسوقت تک نہ چھوٹی جب تک بوریت کے ان باوٹس کو اللہ تعالی نے کہیں بہتر چیز سے فِل کردیا(الحمداللہ اب میں بلکل بھی بور نہیں ہوتا۔۔
‎اس سے آگے بڑھیں تو نشہ،ڈرگز و الکوحل آ جاتے ہیں خاص طور پر مغربی معاشرہ میں تو کلبنگ اور ایکسٹریم سپورٹس ایڈرینالین رش ایڈوینچرز وغیرہ اور اب ہمارے ہاں پاکستان میں بھی پارٹی شارٹی۔۔
بڑھاپے کی بوریت کے بارے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا لیکن سنا ہے کہ مار ہی ڈالتی ہے اگر آپ کے اندرونی و بیرونی حالات سازگار نہ ہوں یعنی آپ کے کیرئرز کئیرنگ ہوں تو انسان بڑھاپے میں بھی بھرپور زندگی گزارتا ہے،ویسے میرے ابو ماشااللہ خیر سے اپنی زات میں کچھ اتنے انجمن ہیں کہ اگر ہم ان کے پاس کچھ زیادہ دیر بیٹھ جایئں کہ ابو اکیلا نہ فیل کر رہے ہوں تو خود اٹھ کر چلے جایئں گے یا ہمیں ہی کہہ دیں گے اچھا یار میرا سِر بھاری ہو رہیا اے تُسی وی ریسٹ کرو یا فیس بُک پہ اپنا حقیقت نیوز چینل لگا لیں گے کہ توانوں اپنی پئی اے ایتھے روس تے یوکرائن دی جنگ ہون لگی اے،ابھی کل ہی پیشگوئی کر رہے تھے کہ “نیٹو تے روس آمنے سامنے نیں،جے ایٹم بمب چل گئے تے تِن ارب لوگ مر جان گے”
(دیکھ لیں ابو کی پیشگوئی سچ ثابت ہوئی جنگ ہو ہی گئی)
ویسے آپ اگر بور ہوں تو کیسا فیل کرتے ہیں!!
اور ایسی سیچوئیشن میں کیا کرتے ہیں !!
میرے خیال میں ہر کسی کے نزدیک بوریت کا تصور مختلف ہوتا ہو گا،یعنی ہو سکتا ہے کہ خاص قسم کی کیفیت میرے لئے شدید بوریت کی غماذی ہو اور کوئی دوسرا اس میں سرشاری محسوس کرے ۔۔
یعنی کوئی خلوت میں بور ہوتا ہو تو کوئی ہجوم میں ۔۔
ویسے یہاں میرا نوجوانوں خاص طور پہ سٹوڈنٹس اور پھر ہوسٹلائٹس کیلئے میسج ہے کہ بوریت ختم کرنے کیلئے دل پشوری کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن کبھی بھی حد سے نہ گزریں،اس ضمن میں آپکے دوست بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔۔
ۖوَ لَا تُسۡرِفُوۡا ؕ اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الۡمُسۡرِفِیۡنَ
اور حد سے مت گزرو یقیناً وہ حد سے گزرنے والوں کو نا پسند کرتا ہے
So Choose Wisely !!
Always make sure while saying”Yes” to The “Attractions” out of boredom that you are not saying Yes to The Evil ! Because you Won’t even realise how addictive Evil is ~
Not everyone is wise enough or in control to recognise that fine thin read line of doing once in a while stuff or being able to get out of it !
اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا “بوریت” کے کوئی مُثبت پہلو بھی ہو سکتے ہیں !! جی بلکل ۔۔
آپ سن کر حیران ہوں گے کہ بوریت پہ باقاعدہ کانفرنسسز کا انعقاد ہوتا ہے کارسا بوریت کانفرنس پولینڈ اور حالیہ لندن بوریت کانفرنس جہاں ماہر بوریات فُل بور ہو ہو کر اس نتیجہ پہ پہنچے کہ بوریت دراصل ایک طاقت ہے اگر اسے ُمثبت طور پہ استعمال کیا جائے
یکسانیت سے بیزار لوگوں نے دنیا میں بڑے بڑے تخلیقی کام سر انجام دئیے،اب مجھے ہی دیکھ لیں بور ہو رہا تھا تو سوچا بوریت پہ ڈائری ہی لکھ دوں اور یں اکیلا ہی کیوں بور ہوں “میں تم کو بھی بور کروں گا”

تمہاری ڈائری سے بور میں اب ہو گیا اسد
وہی حالات کا رونا وہی بے کار کی باتیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com