مشعال ملک کی آسٹریلین ہائی کمشنر سے ملاقات، کشمیرایشو پر بات چیت
کشمیری حریت رہنماء یاسین ملک کی زوجہ مشعال ملک کی اسلام آباد میں انکی رہائش گاہ پر آسٹریلین ہائی کمشنر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مشعال ملک نے کہ ا کہ وہ آسٹریلوی پارلیمنٹیرینز کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز بلند کرنے پر انکی شکر گزار ہوں انکا مزید کہنا تا کہ آسٹریلوی پارلیمنٹیرین نے بھارت پر واضح کیا کہ یو این او کی قراردادوں پر مسئلہ کشمیر حل کرے۔ دوران ملاقات آسٹریلوی خاتون سینٹر کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا تھا۔ آسٹریلوی سینیٹر نے مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ آسٹریلوی پارلیمنٹیرین نے بھارت کو کشمیریوں کا پیدائشی حق،حق خودارادیت دینے پر زور دیا۔بھارتی مظالم پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز بلند کرے۔
Load/Hide Comments