منی لانڈرنگ، امریکہ نے نیشنل بینک کو ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر جرمانہ کردیا
امریکہ کے فیڈرل ریزو بورڈ اور نیویارک سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فنانشنل سروسز نے نیشنل بینک آف پاکستان کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 55 ملین ڈالر(ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر ) کا جرمانہ کیا ہے۔
فیڈرل ریزرو بورڈ نے 20 ملین ڈالر جبکہ نیویارک سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فنانشنل سروسز نے نیشنل بینک آف پاکستان پر بار بار کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 35 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
ادارے نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان اور اس کی نیویارک برانچ نے 35 ملین ڈالر ادا کرنے کی حامی بھری ہے۔
فیڈرل ریزو بورڈ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان جو امریکہ میں کام کرتا ہے اور جس کا ہیڈکواٹر پاکستان میں ہے، اسے انسداد منی لانڈرنگ کی خلاف ورزیوں پر 20.4 ملین ڈالر کا جرمانہ ادا کرے گا۔
Load/Hide Comments