روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

ورزش سے ڈپریشن میں کمی اور یادداشت میں بہتری ممکن

مانچسٹر: ورزش کے ان گنت فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اور نمودار بھی ہوتے رہیں گے۔ اب 23 تحقیقات کے جائزہ مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ ورزش ہر عمر میں ڈپریشن کم کرتی ہے، دماغ کو توانا بناتی ہے اور یادداشت کو بحال رکھتی ہے۔ 

اب ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ ہے ورزش دماغی افعال، اس کے سرکٹ اور خود اس کی ساخت کو بھی مضبوط کرتی ہے۔ یہاں تک کہ روزانہ کی واک کے فوائد بھی کسی طرح نظرانداز نہیں کئے جاسکتے۔

پہلے مرحلے میں جامعہ مانچسٹر کے ڈاکٹر جوزف فرتھ نے دماغی علاج میں شامل سینکڑوں مریضوں کو ورزش اور واک کا کا مشورہ دیا۔ ان میں سے کچھ نے عمل کیا اور اس سے معلوم ہوا کہ ورزش خواہ کسی بھی شکل میں ہو وہ ڈپریشن کم کرنے میں بہت مدد کرتی ہے۔

دوسری جانب 2016 سے اب تک 23 تحقیق مقالوں اور سروے کی اشاعت کے بعد بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ بسااوقات واک اور ورزش ڈپریشن اور دباؤ میں ایک طرح سے دوا کا کام کرتی ہیں۔

ایک جانب تو ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کم کرنے والی ادویہ بہت دھیر دھیرے اثر کرتی ہیں اور ان کے مثبت نتائج ہفتوں بعد ظاہر ہوتے ہیں۔ لیکن ورزش ان کی تاثیر کو تیز کرکے کسی بھی تھراپی یا دوا کو کامیاب بناسکتی ہے۔ سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ورزش سے ڈپریشن کی دوا کے سائیڈ افیکٹ بھی کم ہوجاتے ہیں۔

ایک اور تحقیق کے مطابق اگر آپ 50 برس کے ہیں اور بقیہ زندگی میں یادداشت بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ابھی سے ہفتے میں تین مرتبہ ورزش کو عادت بنالیں۔ اس سے 60 اور 70 کے عشرے میں مرحلہ وار یا ایپی سوڈل یادداشت بہتر ہوتی ہے۔ دوسری جانب کسی بیماری اور چوٹ کے بعد ڈپریشن اور ذہنی تناؤ بھی ورزش سے کم کیا جاسکتا ہے۔

اس ضمن میں درجنوں مطالعے اور کلینکل ٹرائل کئے گئے ہیں۔ ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ورزش سے ’برین ڈرائیوڈ نیوروٹروفِک فیکٹر( بی ڈی این ایف) بڑھتا ہے۔ اس سے دماغی خلیات بڑھتے ہیں اور ان کا اثر یادداشتی مرکز ہیپوکیمپس پر بھی ہوتا ہے۔ اس سے دماغ بہتر ہوتا ہے اور ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com