ڈی آئی خان: سٹی میئر انتخاب، پی ٹی آئی کے امیدوار عمر امین گنڈا پور کو برتری حاصل

ڈی آئی خان:(یاسر ملک سے ) ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کے ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمر امین گنڈا پور کو حریفوں پر غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت برتری حاصل ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

اعداد و شمار کے تحت 296 پولنگ اسٹیشنز میں سے 155 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے عمر امین خان 22688 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

اس وقت تک جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے محمد کفیل احمد 14322 ووٹ لے کر دوسرے نمبر جب کہ پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی 10302 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

پشاور سٹی میئر کے الیکشن میں 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے بعد بھی جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے زبیر علی کی برتری برقرار ہے۔

تحصیل کونسل باڑہ کے 5 پولنگ اسٹیشنوں کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کے بعد جے یو آئی (ف) کے مفتی کفیل کامیاب قرار پائے ہیں۔

پشاور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ اور کرک سمیت 13 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے ضمنی انتخابات کے لیے ہونے والی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں