دورہ ٔ چین کے بعد وزیراعظم عمران خان رواں ماہ روس کا تاریخی دورہ کرنے کیلئے تیار

اسلام آباد -(واصب ابرہیم غوری سے ) دورہ ٔ چین کے بعد وزیراعظم عمران خان رواں ماہ روس کا تاریخی دورہ کرنے کیلئے تیار،روسی صدر پیوٹن کی وزیراعظم کو دورۂ روس کی دعوت، عمران خان23سال میں روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ چین کے بعد وزیراعظم عمران خان رواں ماہ روس کاتاریخی دورہ کریں گے۔
عمران خان23سال میں روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہوں گے.سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان روس کے صدرپیوٹن کی دعوت پر دورہ کریں گے دورہ روس میں اعلیٰ سطح کاوفدبھی وزیراعظم کےہمراہ جائے گا۔روس کا دورہ فروری کے آخر میں کیا جائےگا اور دورے سے متعلق حتمی شیڈول مرتب کیا جا رہا ہے۔ دورہ میں نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن سمیت مختلف امورپربات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں