وفاقی حکومت نے احساس کفالت پروگرام کی امداد میں اضافے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ثاقب ابراہیم غوری سے ) وفاقی حکومت نے احساس کفالت پروگرام کی امداد میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔احساس کفالت کے تحت مستحق اہل گھرانوں کو 12کے بجائی13ہزار ملیں گے،مستحق گھرانوں کیلئے 1ہزار روپے امدادی رقم میں اضافہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کیا گیا ۔

امدادی رقم میں اضافہ کے فیصلے سی80 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے، احساس کفالت پروگرام کی امدادی رقم میں اضافہ یکم فروری سے دیاجائے گا۔

مستحق گھرانوں کو سال میں 2مرتبہ 13 ،13 ہزار روپیامداددی جائے گی۔ مستحقین کو امداد کی مدمیں سالانہ رقم 24 ہزار کیبجائے 26 ہزار روپے ملیں گے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ امداد میں اضافے سے حکومت کو ہر سال 12 سے 14ارب روپے اضافی ادا کرنا پڑیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں