پولیس، پراسکیوشن اور عدلیہ کی معاونت ممکن ہوگی، جدید آلات اور پروفیشنل سٹاف ناقابل تردید حقائق فراہم کرتے ہیں:عثمان بزدار

لاہور (مبشر بلوچ سے ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کیلئے فرانزک لیب بنانے کا اعلان کیا ہے۔   جنوبی پنجاب کیلئے جدید ترین فرانزک لیب ڈیرہ غازی خان میں بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ فرانزک سائنسز لیب سے پولیس، پراسکیوشن اور عدلیہ کی معاونت ممکن ہوگی۔فرانزک سائنس ایجنسی میں جدید آلات اور پروفیشنل سٹاف ناقابل تردید حقائق فراہم کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی خدمات کو نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔ پنجاب فوڈ، ڈرگ اینڈ ایگریکلچراتھارٹی عمارت کی جلد تکمیل کیلئے بھرپور وسائل دیں گے۔ فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب میں خیبر پختونخوا، سندھ او ربلوچستان کے عملے کو بھی تربیت دی جائے گی۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے تمام ہائی پروفائل کیس ٹریس کرکے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سنٹرآف فرانزک سائنسز ٹریننگ لیب نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہے۔لاہور میں ایک ارب 90کروڑ روپے سے بننے والی جدید ترین ٹریننگ لیب فنکشنل کردی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں