جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد – (واصب ابراہیم غوری سے )جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس آف پاکستان کےعہدے کا حلف اٹھا لیا ، جسٹس عمر عطا بندیال پاکستان کے 28ویں چیف جسٹس ہیں ۔

چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف حسین علوی نے 28ویں چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد صدر مملکت نے جسٹس عمر عطا بندیال سے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان ، وفاقی وزرا ، سپریم کورٹ کے موجودہ اور ریٹائرڈ ججز بھی شریک تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں