روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا


جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کےلئے جلد مزید پیش رفت کروں گا۔شاہ محمودقریشی

ملتان۔(واصب ابراہیم غوری سے):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔صوبے بنانے کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں۔

پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پی پی ‘ ن لیگ دونوں جماعتوں کی قیادت کو خط لکھے کہ آئیں اور مل بیٹھ کر صوبہ کی تشکیل کیلئے بات چیت کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ملتان میں این اے 156 کی مختلف یونین کونسلوںمیں استقبالیہ تقریبات سے خطاب اور وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ شاہ محمودقریشی نے مزید کہاکہ ابھی تک دونوں جماعتوں کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا ۔

جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے جلد ہی مزید پیش رفت کر رہا ہوں۔ کئی دہائیوں تک باریاں لینے والی جماعتوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے کیا کیا؟ پی پی ن لیگ چاہتے تو اپنے دور اقتدار میں جنوبی پنجاب صوبے کیلئے بہت کچھ کرسکتے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ پی پی اورن لیگ اپنے دور اقتدار میں صوبہ تو در کنار سیکرٹریٹ بھی نہ بنا سکے۔ہم نے سیکرٹریٹ بنا کر جنوبی پنجاب صوبے کی بنیاد رکھ دی ہے۔جسے کوئی بھی رول بیک نہیں کرسکتا۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرمیوں کا احساس ہے۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے یہاں ترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے مختلف محکمہ جات کے سیکرٹری یہاں لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے موجود ہیں اور ترقی کا سفر تیزی سی جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن میں بیٹھے مایوس لوگ کبھی صدارتی نظام ‘ کبھی عدم اعتماد اور کبھی اسمبلیوں کے خاتمے کی قیاس آرائیاں کرتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو نظام کے مخالف ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ میں آج ایک بارپھر واضح کر دیناچاہتاہوں وزیر اعظم عمران خان کو عوام نے پانچ سال کے لیے حکومت کا مینڈیٹ دیا ہے،

عمران خان بطور وزیر اعظم اور تحر یک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کر یگی اور عام انتخابات بھی اپنے وقت پر ہی ہوں گے اور آنے والا وقت بھی تحریک انصاف کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وباءکے شدید اثرات کے باوجود ہماری حکومت کی معاشی پالیسیوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

ہماری حکومت کی پالیسیوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہماری حکومت کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے ۔ مہنگائی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جلد ہی اس پر قابو پا کر عوام کے سامنے سروخرو ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور لٹیروں سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی وزیراعظم عمران خان کامشن ہے اور آ ج بھی وزیراعظم عمران خان اسی مشن پر کار بندہیں۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی کامیابی یہی ہے کہ ا ن ساڑھے تین سالوں میں کسی حکومتی عہدیدار کا کرپشن کا کیس سامنے نہیں آیا ۔ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے کیلئے بلا امتیاز کارروائی پر یقین رکھتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن سے پاک نظام کا قیام چاہتی ہے۔ اور یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ملک کا حکمران دیانتدار اور ایماندار ہو ،

وزیراعظم عمران خان خلوص نیت اور دیانتداری سے ملکی ترقی کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ ملک اور قوم کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے جس کے دورس نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے۔ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام سے عوام کو نہ صرف ریلیف ملے گا بلکہ ان کے مسائل نچلی سطح پرحل ہونگے۔

پنجاب کے برعکس سندھ میں بلدیاتی نظام پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو اعتراض ہے۔ سندھ کے اس بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابا ت کی تیاری کریں۔کارکن بھر پور تیاری کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کیلئے میدان میںاتریں ۔ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو بھر پور کامیابی ملے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com