"لاہور ہائیکورٹ کا اپنے ججز کی سالگرہ منانے کا فیصلہ”

لاہور ہائی کورٹ نے کیک کاٹ کر اپنے حاضر سروس ججز کی سالگراہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق:
‘ایڈیشنل رجسٹرار (پروٹوکول) اسد حفیظ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا تھا۔
سرکلر میں کہا گیا کہ:
‘چیف جسٹس تمام معزز ججز کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ اب سے حاضر سروس ججز کی سالگرہ چائے کے وقفے کے دوران کیک کاٹ کر منائی جائے گی’۔

سرکلر میں کہا گیا کہ:
سالگرہ کے لیے متعلقہ جج کی دستیابی کو مدِ نظر رکھا جائے گا اور کیک پرنسپل سیٹ پر ججز کے کامن روم یا بینچز پر کاٹا جاسکتا ہے۔

سرکلر جس میں 22 جنوری 2022 کی تاریخ درج ہے، سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا اور عدلیہ کے ادارے پر تنقید کا باعث بن گیا۔

اس سلسلے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ:
‘بظاہر ایسا سرکلر جاری کرنا غلط اور غیر مناسب مشورے کا نتیجہ ہے۔
ان کا خیال ہے کہ:
ایسے انتظامی فیصلوں کا کوئی سرکلر جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ:
‘سرکلر غیر ضروری ہے اور عوام کی اکثریت اور قانونی برادری نے اس کا خیر مقدم نہیں کیا۔
اس طرح کے سرکلر عدالتوں کی حرمت اور وقار کو متاثر کرنے کا باعث ہوسکتے ہیں۔

عدالتوں کو اس معاملے کی مکمل انکوائری کرنی چاہیے کہ:
یہ سیکولر کیوں اور کس وجہ سے نشر کیا گیا ہے اور اس کے نشر کرنے کے پیچھے کیا وجوہات کارفرما ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں