روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ‏عمران خان کا جیل سے لکھا گیا آرٹیکل برطانوی اخبار میں شائع ہوگیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے چیئرمین نیشنل کمیشن برائے اقلیتی امور چیلا رام کویلانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

لاہور:(عمران قذافی سے ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے چیئرمین نیشنل کمیشن برائے اقلیتی امور چیلا رام کویلانی (Mr.Chela Ram Kwelani) کی قیادت میں وفد نے آج وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی، جس میں پنجاب میں اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔چیئرمین نیشنل کمیشن اقلیتی امور نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور پنجاب میں اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے دیر پا اقدامات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اچھا کام ہورہا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ مینارٹی ڈویلپمنٹ فنڈکے لئے 1ارب روپے رکھے گئے ہیں۔میٹرک سے پی ایچ ڈی کی تعلیم کیلئے اقلیتی طلبا و طالبات کو سکالر شپ دیئے جارہے ہیں۔اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود کیلئے رواں مالی سال 2ارب 50کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی طلبا و طالبات کیلئے سرکاری یونیورسٹیوں میں 2فیصد کوٹہ مقر ر کیا ہے۔2فیصد کوٹہ سے اقلیتی طلبہ پربہترین کالجوں او ریونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھل گئے ہیں۔پنجاب میں ساڑھے تین برس کے دوران اقلیتی برادریوں کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اقلیتی برادریوں کیلئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹے پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 40 محکموں میں مینارٹی سیل قائم اور فوکل پرسن مقرر کر دیئے ہیں۔144 تحصیلوں، 36 اضلاع اور 9 ڈویژن میں بھی مینارٹی سیل قائم اور فوکل پرسن تعینات ہوچکے ہیں۔اقلیتوں سے متعلقہ ایشوز کو مینارٹی سیل اور فوکل پرسن حل کریں گے۔پاکستان کا آئین اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ پنجاب میں پہلی انٹرفیتھ پالیسی مرتب کرلی گئی ہے۔ نیشنل کمیشن برائے اقلیتی امورکے ساتھ اقلیتی برادریوں کی فلاح وبہبود کیلئے بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ آگے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی اموراعجاز عالم،چیف سیکرٹری،سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی اموراورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔نیشنل کمیشن برائے اقلیتی امور کے وفد میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیرآزاد،سکھ،ہندو،مسیحی اوردیگراقلیتوں کے نمائندے شامل تھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com