روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

بہاول پورمیں بھارتی گٹکے کی سرعام فروخت ،نوجوان نسل گٹکے کے نشہ میں مبتلا ہونےلگی

بہاول پور(قاری عاشق حسین سے ) بہاول پورمیں بھارتی گٹکے کی سرعام فروخت ،نوجوان نسل گٹکے کے نشہ میں مبتلا ہونے لگی چندپیسوں کے لالچ میں تاجران نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے لگے تفصیل کے مطابق بہاول پوراوراس کے گردونواح میں بھارتی سے سمگل شدہ گٹکے کی سرعام فروخت کی جارہی ہے اور دکانوں پر کھلے عام پانچ روپے کاپان پراگ ون ٹوون اور جے ایم انڈین گٹکافروخت کیاجارہاہے ایک دکاندرنے نام نہ بتانے پر بتایا کہ فتح خان بازار سرکلرروڈ پر ختم نبوت چوک(چوک فوارہ)پر واقع ان بھارتی گٹکہ کے ہول سیلرز سے یہ گٹکہ باآسانی مل جاتاہے اور ایک پیکٹ کی قیمت صرف پانچ روپے ہیں جس میں سے ہمیں دوتین روپے فی پیکٹ بچ جاتے ہیں دکاندارنے بتایا بھارتی گٹکہ کی بہت مانگ ہے اور زیادہ تر ٹین ایجر زاورنوجوان طبقہ اس کوشوق سے کھاتاہے اس حوالہ سے جب ہم نے ڈاکٹرشاہداقبال بیگ سے پوچھاتوانہوں نے بتایا کہ گٹکہ میں موجود کیمیکل اورتیزاب گلے منہ کے کینسرکاباعث بنتاہے اوراسکوریگولراستعمال کرنے والا چندسال میں ہی گلے اورمنہ کے کینسر میں مبتلا ہوجاتاہے شہریوں محمدفیضان بن فضل ، امان اللہ فاروق ، نسیم اختر،خالدشاہ، ودیگرنے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر بھارتی گٹکاسمیت بہاول پورمیں مقامی گٹکا کی فروخت پر پابندی عائدکی جائے اوران کو سپلائی اور فروخت کرنے والے ہول سیلرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com