خیبرپختونخوا: بارشوں نے 18 افراد کی جان لے لی، 46 زخمی
خیبر پختونخوا ( عمران قذافی سے )خیبرپختونخوا میں چھ روز کے دوران ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث 18 افراد جاں بحق جب کہ 46 زخمی ہو گئے۔
پاکستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اس ضمن میں رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 119 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو پالیسی کےمطابق معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی۔ گلیات، توحید آباد، کنڈلہ سے 40 فٹ اونچی سلائیڈنگ ہٹا کر روڈ کلیئر کر دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو برفباری سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔
Load/Hide Comments