سانحہ مری کے بعد پنجاب حکومت کا مری کو ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ
لاہور (مبشر بلوچ سے ) وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت مری میں طویل بریفنگز اور مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلے
▪ مری کو ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے
▪ مری میں فوری طور پر SP اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدوں کے افسران کو تعینات کیا جائے گا
▪ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی 7 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور غفلت/کوتاہی کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا
▪ ریسکیو 1122 کے عملے کو ٹریل بائکس اور وائرلیس سسٹم دیا جائے گا
▪ مری میں 2 نئے تھانے بنائے جائیں گے
▪ سنی بینک اور جھیکا گلی میں 2 نئے پارکنگ پلازےبنائےجائیں گے
▪ پارکنگ پلازوں سے سے مال روڈ تک شٹل سروس چلائی جائےگی
▪ مری جانے والی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی
▪ نیا ٹریفک مینجمنٹ سسٹم ترتیب دیا جائے گا
▪ مری کےعلاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور اوور چارجنگ کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
▪ برفباری کے دوران اپنائے جانے والے SOPs کا ازسر نو جائزہ لے کر سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے گا