یونیسیف کے زیر اہتمام زیارت میں ہیڈ ٹیچرز کیلئے8 روزہ تربیتی پروگرام مکمل

زیارت میں یونیسیف کے زیر اہتمام ہیڈ ٹیچرز کی آٹھ روزہ تربیتی تقریب کا منظر جہاں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

یوتھ ویژن نیوز : (علی رضاسے ) یونیسیف کے زیر اہتمام زیارت میں ہیڈ ٹیچرز کے لیے آٹھ روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور اسکولوں کے انتظامی نظام کو مؤثر بنانا تھا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی تھے۔

تقریب میں ڈی ڈی او نقیب اللہ کاکڑ اور تحصیلدار نور احمد کاکڑ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہیڈ ٹیچرز کی یہ تربیت تعلیمی نظام میں مثبت نتائج لائے گی اور اس سے اساتذہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کر سکیں گے۔

تعلیمی معیار بہتر بنانے پر زور

ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی نے کہا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ داخلہ مہم کو مزید تیز کریں اور اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو مؤثر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی کے فیز ون اور فیز ٹو کی اسکیمات کو جلد مکمل کیا جائے گا جبکہ ورلڈ بینک کے تعاون سے اسکولوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔

سرٹیفکیٹس کی تقسیم

تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی، ڈسٹرکٹ مینیجر یونیسیف فدا حسین پانیزئی، ڈی ڈی او نقیب اللہ کاکڑ اور تحصیلدار نور احمد کاکڑ نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں