راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں موسلا دھار بارش، انتظامیہ الرٹ

راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں موسلا دھار بارش کے مناظر۔۔

یوتھ ویژن نیوز : (ویب ڈسک) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم ٹھنڈا ہوگیا اور شہری خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں نکل کر نشیبی علاقوں اور نالوں کی خصوصی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

دوسری جانب لاہور کے متعدد علاقوں میں بھی تیز بارش جاری ہے، جس سے مال روڈ، جیل روڈ، لارنس روڈ، وارث روڈ، کوئنز روڈ، فیروز پور روڈ، مزنگ اور عابد مارکیٹ میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

عید کا چاند 19 مارچ کو نظر آنے کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات

راولپنڈی کے مختلف مقامات پر ریکارڈ کی گئی بارش میں سید پور گاؤں میں 9 ملی میٹر، پی ایم ڈی ایچ ایٹ ٹو میں 11 ملی میٹر، نیو کٹاریاں میں 10 ملی میٹر جبکہ شمس آباد اور گوالمنڈی میں 6،6 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دیگر علاقوں میں پیر ودہائی 3 ملی میٹر، بوکڑا سی ٹی ٹی آئی آئی ٹوئیلو 2 ملی میٹر اور گولڑہ ای الیون میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کٹاریاں میں پانی کی سطح 4.5 فٹ، گوالمنڈی میں 1 فٹ رہی جبکہ پری الرٹ لیول کٹاریاں میں 11.4 فٹ اور گوالمنڈی میں 8.3 فٹ مقرر ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ ڈیڑھ سے ساڑھے 3 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی کے ساتھ اٹک، چکوال، تلہ گنگ، فتح جنگ اور ٹیکسلا میں بھی مزید بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں