مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستان سے 47 پروازیں منسوخ
یوتھ ویژن نیوز : (محمد عباس سے) پاکستان: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستان سے قطر، بحرین اور کویت جانے والی آج کی 47 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ملک کے مختلف ایئر پورٹس سے آج مجموعی طور پر 213 پروازیں متوقع تھیں، جن میں سے کئی متاثر ہوئی ہیں۔
کراچی ایئر پورٹ سے 8 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 53 معمول کے مطابق آپریٹ ہو رہی ہیں۔ لاہور سے 16 پروازیں منسوخ اور 57 پروازیں آپریشنل ہیں۔ اسلام آباد سے 11 پروازیں منسوخ اور 64 پروازیں چل رہی ہیں۔ دیگر شہروں میں بھی پروازوں کی منسوخی دیکھی گئی: ملتان سے 5، فیصل آباد سے 2، پشاور سے دوحہ اور شارجہ کی 3 پروازیں منسوخ اور 10 متوقع، کوئٹہ سے دبئی کی 2 منسوخ اور شارجہ کی 2 آپریشنل ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی، دو ہفتوں میں 13 امریکی فوجی ہلاک
ایئر پورٹ حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ فلائٹ شیڈول کی تازہ ترین معلومات کے لیے ایئر لائنز کی ویب سائٹس اور اپ ڈیٹس کو چیک کرتے رہیں۔