محمد بن زاید کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

اماراتی صدر و سعودی ولی عہد کی نمایاں تصؤیر

یوتھ ویژن نیوز : (ویب ڈسک) اماراتی صدر محمد بن زاید نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

رہنماؤں نے فوجی کشیدگی فوری روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایرانی حملوں کو عرب خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ مکالمہ اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے، تاکہ خطے میں امن اور استحکام قائم رکھا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رابطہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران عرب ممالک کی قیادت سفارتی حل پر زیادہ توجہ دے رہی ہے، تاکہ مزید تنازعات اور انسانی نقصان سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں