کراچی: ڈاکس محمدی کالونی میں آتشزدگی، متعدد گھر آگ کی لپیٹ میں

کراچی میں فائر بریگیڈ حکام آگ پر قابو پاتے ہوئے

یوتھ ویژن نیوز : (عمران قذافی سے) کراچی کے علاقے ڈاکس محمدی کالونی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے چند گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار سے پانچ گھر اس آتشزدگی سے متاثر ہوئے ہیں اور گھروں میں موجود رہائشیوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ایک فائر ٹینڈر فوری طور پر موقع پر پہنچا اور آگ بجھانے کے لیے کارروائی کر رہا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں گھروں میں پھنسے افراد کو محفوظ نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

کراچی میں ڈکیتی میں ملوث خاتون گرفتار، پولیس کو اہم انکشافات مل گئے۔

حکام نے کہا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس دوران مقامی افراد اور اہل خانہ کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ مزید تفصیلات اور متاثرہ افراد کی تعداد کا فوری طور پر اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں