لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

لاہور پولیس کے اہلکاروں کی تصویر۔

یوتھ ویژن نیوز : (کرائم رپورٹر سُمیر علی خان سے) لاہور کے علاقے گجومتہ میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور جواباً پولیس نے بھی کارروائی کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں ہونے والی تقریباً 19 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی میں ملوث تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر جرائم کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس کے نیٹ ورک کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق مختلف ٹیمیں اطراف کے علاقوں میں کارروائی کر رہی ہیں تاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں