عید کا چاند 19 مارچ کو نظر آنے کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات
یوتھ ویژن نیوز : (قاری عاشق حُسین سے) اسلام آباد میں محکمہ موسمیات نے عید کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انیس مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بج کر تئیس منٹ پر ہو گی جبکہ غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر تقریباً بارہ گھنٹے اور چند منٹ ہو گی، جو رویت کے لیے مطلوبہ مدت سے کم سمجھی جاتی ہے۔
پاکستان کے بڑے شہروں میں موسم بدل گیا، محکمہ موسمیات کی پیش گوئیآں
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے بتایا کہ اسی روز رویتِ حلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوگا جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے مختلف شہروں سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ تاہم سائنسی اندازوں کے مطابق اس روز چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ عام طور پر چاند کو آنکھ یا ٹیلی اسکوپ کے ذریعے دیکھنے کے لیے اس کی عمر کم از کم چودہ گھنٹے یا اس سے زیادہ ہونا ضروری ہوتی ہے، جبکہ انیس مارچ کو چاند کی عمر اس حد سے کم رہے گی۔ اسی وجہ سے ماہرین کا خیال ہے کہ اس روز عید کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔