لودھراں میں عیدالفطر سے قبل صفائی پلان، ڈی سی محمد اشرف کی زیر صدارت ستھرا پنجاب کا اجلاس

لودھراں میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت اجلاس کا منظر۔

یوتھ ویژن نیوز : (طاہر ایوب خان سے) لودھراں میں عیدالفطر، چاند رات اور 21 رمضان کے موقع پر صفائی انتظامات کیلئے ڈی سی محمد اشرف کی زیر صدارت ستھرا پنجاب اجلاس، اہم فیصلے۔

لودھراں میں 21 رمضان المبارک، چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی، ڈسٹرکٹ منیجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فرحیہ ذھراء اور نجی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف کی ڈی پی ایس دنیاپور آمد، بورڈ آف گورنرز کے اہم فیصلے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مساجد، عیدگاہوں، قبرستانوں، بازاروں، پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ نجی کمپنیوں کے افسران اور ورکرز کو خصوصی صفائی کا ٹاسک دے دیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور نجی کمپنیوں کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔ شہری علاقوں میں ستھرا پنجاب کے حوالے سے آگاہی کیمپس لگائے جائیں گے اور واجبات کی وصولی کے لیے حکومتی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اہم دنوں میں بہترین صفائی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور نجی کمپنیوں کے ورکرز کے کام کی مکمل نگرانی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ دس دنوں میں اہم مقامات کی خصوصی صفائی کے لیے شیڈول جاری کیا جائے اور نمایاں مقامات پر گھاس اور درختوں کی کٹائی، چھڑکاؤ اور راستوں پر چونا لگانے کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہر کے بائی پاسز کو بہتر بنانے کے لیے میڈینز سے مٹی اٹھائی جائے اور میگا شجرکاری مہم کے لیے پانی کی فراہمی کا مناسب بندوبست کیا جائے جبکہ صفائی بلوں کی وصولی کے لیے تمام متعلقہ فریقین سے رابطے کیے جائیں اور روزانہ کی سرگرمیوں کو ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ صفائی کے عمل میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں