خطے کی صورتحال: امریکی سفارت خانے نے ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں
یوتھ ویژن نیوز : (ثاقب ابراہیم سے) امریکی سفارت خانہ اسلام آباد نے خطے کی صورتحال کے باعث 9 سے 13 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دیں، نئی تاریخ درخواست دہندگان کو ای میل کے ذریعے دی جائے گی۔
اسلام آباد: United States Embassy Islamabad نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ویزا سے متعلق تمام طے شدہ اپائنٹمنٹس عارضی طور پر منسوخ کر دی ہیں۔
سفارت خانے کے مطابق 9 سے 13 مارچ تک ہونے والی تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔
سفارت خانے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا کے درخواست دہندگان کو نئی تاریخ ای میل کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
بیان کے مطابق United States Embassy Islamabad میں امریکی شہریوں کے لیے معمول اور ہنگامی قونصلر سروسز جاری رہیں گی۔
تاہم U.S. Consulate General Karachi اور U.S. Consulate General Lahore میں قونصلر خدمات تاحکمِ ثانی معطل کر دی گئی ہیں۔