خیبرپختونخوا: موٹر سائیکل سواروں کیلئے 2200 روپے سبسڈی کا اعلان

kp-govt-annouced-motorcycle-subsidy-for-Labours

یوتھ ویژن نیوز : (محمد عباس سے) خیبرپختونخوا حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کیلئے موٹر سائیکل سواروں کو 2200 روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر صوبے میں موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

پشاور میں معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کیلئے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

موٹر سائیکل سواروں کیلئے مالی امداد

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت تقریباً 14 سے 16 لاکھ موٹر سائیکل رجسٹرڈ ہیں اور ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل استعمال کرنے والے کو 2200 روپے سبسڈی دی جائے گی تاکہ سفری اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا

سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق حکومت خود اضافی اخراجات برداشت کرے گی۔

کفایت شعاری اقدامات

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے کفایت شعاری کے تحت نئی گاڑیوں کی خریداری اور بین الاقوامی دوروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے حکمرانوں کو اپنی شاہ خرچیاں کم کرنی چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں