سپریم لیڈر کے انتخاب میں غیرملکی مداخلت مسترد: ایرانی وزیر خارجہ

iran-foreign-interference-supreme-leader-araghchi

یوتھ ویژن نیوز : (عمران قذافی سے)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ سپریم لیڈر کے انتخاب میں بیرونی مداخلت قبول نہیں، امریکی اہداف پر حملے دفاعی اقدام قرار دے دیے۔

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں کسی بھی قسم کی غیرملکی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر کی تقرری مکمل طور پر ملک کا داخلی معاملہ ہے اور اس میں بیرونی مداخلت قابل قبول نہیں۔

ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب پر اتفاق، اسرائیل کی جانشین کو مارنے کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ امریکی اہداف پر حملے ایران کے دفاع کا قانونی اقدام ہیں اور یہ جنگ ایران کی طرف سے شروع نہیں کی گئی بلکہ اس پر مسلط کی گئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں جہاں بھی امریکی فوجی اڈے موجود ہوں گے اور اگر وہاں سے ایران کے خلاف کارروائی کی گئی تو انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

عباس عراقچی کے مطابق روس کے ساتھ فوجی تعاون جاری رہے گا جو دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی سٹریٹجک شراکت داری کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں