پیرا ویٹرنری سٹاف کو 47 موٹرسائیکلیں فراہم
یوتھ ویژن نیوز : (طاہرایوب خان سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدام کے تحت پیرا ویٹرنری سٹاف کو 47 موٹرسائیکلیں فراہم، تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی کی شرکت۔
لودھراں / ملتان ڈویژن: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے پیرا ویٹرنری سٹاف میں 47 موٹرسائیکلیں تقسیم کی گئیں۔
لودھراں: ڈی سی محمد اشرف کا پیٹرول پمپس کا دورہ، پیٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
اس سلسلے میں لائیو سٹاک آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر اللہ بچایا سیال، ڈاکٹر مہتاب اعظم، ڈاکٹر محمد عزیز، ڈاکٹر سلامت، ڈاکٹر ساجد اور ڈاکٹر ندیم سلیم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی نے کہا کہ شعبہ لائیو سٹاک پنجاب کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکلوں کی فراہمی سے فیلڈ سٹاف کو اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کرنے میں سہولت ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب محکمہ لائیو سٹاک کی ترقی اور سٹاف کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔