پاکستان تحریک انصاف کے مخلص کارکن اکبر کورائی کا انتقال، پارٹی میں دکھ
یوتھ ویژن نیوز : (مبشر بلوچ سے) پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ اور مخلص کارکن اکبر کورائی انتقال کر گئے، پارٹی میں غم کی لہر، رہنماؤں نے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ اور مخلص کارکن اکبر کورائی کے انتقال پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان میں گہرا دکھ اور افسوس پایا جا رہا ہے۔ اکبر کورائی نہ صرف پارٹی کے ایک قیمتی اثاثہ تھے بلکہ ایک سچے نظریاتی ساتھی کے طور پر بھی جانے جاتے تھے، جنہوں نے تحریک انصاف کے مشن اور مقصد کی تکمیل میں عمر بھر خدمات انجام دی۔
پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ مرحوم کی خدمات کو تحریک انصاف کے کارکنان ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کا شمار پارٹی کے مثالی اور مخلص قائدین میں کیا جائے گا۔
اکبر کورائی کی وفات پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، اور ان کی خدمات و قربانیوں کو پارٹی ہمیشہ یاد رکھے گی۔