حکومت پاکستان کا 8 لاکھ پاکستانیوں کو خلیج ممالک بھیجے کا اعلان۔
یوتھ ویژن نیوز : (علی رضا سے) حکومت پاکستان 2026 میں خلیج تعاون کونسل ممالک میں 8 لاکھ پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔
پاکستان نے 2026 میں خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ممالک میں 8 لاکھ شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔
حکومت پاکستان اوورسیز مسائل کے حل، ہنر مندی کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جامع اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق یہ اقدامات معیشت کی بہتری کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ پاکستان رواں برس یو اے ای اور دیگر خلیجی ممالک میں 800,000 ملازمتیں فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 60,000 زیادہ ہیں۔
وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی، چوہدری سالک حسین کے مطابق ملک کی افرادی قوت کی برآمد 2025 میں 740,000 تھی، جبکہ 2026 میں اسے 800,000 تک بڑھانے کا ہدف ہے۔
خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں 90 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، جو پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گزشتہ برس اوورسیز پاکستانیوں نے تقریباً 40 ارب ڈالر ملک کو بھیجے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں اٹلی نے صحت اور زراعت کے شعبوں میں 10,500 ملازمتیں پاکستان کو فراہم کیں۔ بیرون ملک روزگار کے مواقع ہنر مندی کے فروغ اور ملکی اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔