وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی وزیر ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات سے ملاقات،تعلیمی معیار اور جدید نصاب پر تبدلہ خیال

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جدید تعلیم کے فروغ کے لیے وزیر ہائر ایجوکیشن سے ملاقات

یوتھ ویژن نیوز : (خصؤصی رپورٹ برائے محمد فصیح اللہ سے) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر نے وزیر ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات سے تعلیمی معیار اور جدید نصاب پر ملاقات کی۔

بہاول پور : وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے پنجاب کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات سے ملاقات کی، جس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں یونیورسٹی کی تعلیمی، انتظامی اور مالیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جدید تعلیم کے فروغ کے لیے وزیر ہائر ایجوکیشن سے ملاقات

اس موقع پر وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں جاری نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں، خاص طور پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مضامین کو نصاب میں شامل کرنے کے اقدامات سے وزیر ہائر ایجوکیشن کو آگاہ کیا، تاکہ طلباء وطالبات کو جدید تعلیم فراہم کی جا سکے۔

مزید : اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر کا افتتاح

رانا سکندر حیات نے چیف منسٹر پنجاب کے لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ پروگرامز میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میرٹ کی بنیاد پر طلباء وطالبات کے لیے تعلیمی مواقع محفوظ بنانے اور سہولتیں بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے رجسٹرار محمد شجیع الرحمان کے ہمراہ رانا سکندر حیات کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی صد سالہ تقریبات کی شیلڈ پیش کی، جس سے تعلیمی معیار اور ادارے کی شراکت داری کی اہمیت اجاگر ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں