ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات

Sardar Ayaz Sadiq and S. Jaishankar exchange greetings in Dhaka

یوتھ ویژن نیوز : (ثاقب ابراہیم سے) ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی، جو پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی رہنماؤں کے درمیان پہلا براہِ راست آمنا سامنا بتایا جا رہا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ملاقات کی اور وہ خود چل کر ان کی نشست تک گئے جہاں دونوں نے مصافحہ کیا۔ سردار ایاز صادق نے مسکراتے ہوئے مصافحے کا جواب دیا اور چند منٹ کی گفتگو کے دوران ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی گئی، جبکہ خیر مقدمی کلمات کا تبادلہ بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں اس موقع پر ہوئی جب بھارتی وزیر خارجہ سابق بنگلا دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی وفات کے بعد وہاں موجود تھے۔

یہ ملاقات سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی رہائش گاہ پر ہوئی، جہاں دونوں شخصیات کا مختصر مگر رسمی رابطہ قائم ہوا۔ اس طرح ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات کو پاک بھارت جنگ کے بعد پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں