انٹرپول نے زلفی بخاری کے خلاف پاکستانی درخواست مسترد کر دی

انٹرپول کی جانب سے زلفی بخاری کے خلاف ریڈ نوٹس منسوخ کیے جانے سے متعلق علامتی منظر

یوتھ ویژن نیوز : (محمد عباس سے) انٹرپول نے زلفی بخاری کے خلاف پاکستانی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریڈ نوٹس منسوخ اور تمام تحقیقات ختم کرنے کی تصدیق کر دی۔

اسلام آباد میں سامنے آنے والی پیش رفت کے مطابق انٹرپول نے زلفی بخاری کے خلاف پاکستان کی جانب سے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ریڈ نوٹس منسوخ کر دیا ہے۔ انٹرپول نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ بخاری کے خلاف جاری تمام تحقیقات بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق انٹرپول نے زلفی بخاری کی حوالگی سے متعلق پاکستان کی درخواست اور فراہم کردہ شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ انٹرپول کی جانب سے وکلا کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا کہ پیش کردہ مواد ریڈ نوٹس برقرار رکھنے کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔

واضح رہے کہ تقریباً دو سال قبل وزارت داخلہ نے **پاکستان تحریک انصاف** کے رہنما زلفی بخاری کے خلاف ریڈ نوٹس کے اجرا کے لیے انٹرپول سے رجوع کیا تھا۔ ان پر جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی اور دیگر مقدمات کے الزامات تھے، جبکہ القادر ٹرسٹ کیس میں بھی وہ حکام کو مطلوب بتائے جا رہے تھے۔ اس سے قبل انٹرپول مونس الٰہی کے خلاف بھی ریڈ نوٹس منسوخ کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں