سندھ ہائیکورٹ نے موسمِ سرما کی تعطیلات اور نئے عدالتی اوقات جاری کر دیے
یوتھ ویژن نیوز : (محمد عباس سے) سندھ ہائیکورٹ نے موسمِ سرما کی 26 دسمبر تا 9 جنوری تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا، اہم مقدمات کی سماعت اور نئے اوقات کار کا اعلان بھی شامل ہے۔
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ شیڈول جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام بینچز اور سرکٹ کورٹس میں 26 دسمبر سے 9 جنوری تک تعطیلات ہوں گی، جبکہ اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت تعطیلات کے دوران بھی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
عدالتی اوقات کار کے مطابق پیر سے جمعرات تک عدالتیں صبح 9:30 سے دوپہر 1 بجے تک کھلی رہیں گی، جبکہ جمعے کو صبح 9 بجے سے 12 بجے تک کارروائی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی عملہ 26 دسمبر سے 3 جنوری کے دوران چار روز کی چھٹی حاصل کر سکے گا، تاہم چھٹی کام کی بروقت تکمیل سے مشروط ہوگی، تاکہ عدالتی امور متاثر نہ ہوں۔ عدالت کا یہ فیصلہ موسمِ سرما کے سبب انتظامی سہولت اور عدالتی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔