لوڈشیڈنگ ختم سردیوں میں صبح سے رات تک بلا تعطل گیس کی فراہمی کا اعلان

gas-loadshedding-end-winter-sngpl-schedule

یوتھ ویژن نیوز : (نمائدہ خصؤصی محمد عباس سے)سوئی ناردرن نے خوشخبری سنائی: گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 تک بلا تعطل گیس ملے گی، سردیوں میں لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی۔

لاہور میں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق اس سال سسٹم میں گیس کی مقدار وافر ہے، تاہم گیس کے پریشر میں تعطل کی بڑی وجہ گھروں میں غیر قانونی کمپریسرز کا استعمال ہے، جو دوسروں کے حصے کی گیس کھینچ کر خطرناک حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ ایس این جی سی نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ کمپریسر نہ صرف بھاری بل کا باعث بنتے ہیں بلکہ گیس بھرنے، دم گھٹنے، آگ لگنے اور دھماکوں جیسے واقعات بھی پیدا کر سکتے ہیں، اس لیے شہری محفوظ طریقے سے فراہم کردہ گیس ہی استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں