ڈی آئی خان آپریشن—22 خوارج ہلاک، وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

pm-shehbaz-sharif-tributes-security-forces-22-khawarij

یوتھ ویژن نیوز : (ثاقب ابراہیم سے) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی ہے۔

جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں