نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی روضۂ رسول ﷺ پر حاضری،ملک و قوم کے لیے خصوصی دعا

“نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دیتے ہوئے دعا میں مصروف”

یوتھ ویژن نیوز:(مس کنول فرید سے) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وطن واپسی کے دوران مدینہ منورہ میں قیام کرتے ہوئے روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی-

جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے اور گنبدِ خضریٰ کے مبارک سائے میں پاکستان کی سلامتی، استحکام، معاشی بہتری اور قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ نائب وزیر اعظم نے نہایت خشوع و خضوع کے ساتھ درود و سلام پیش کیا اور امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن اور خیر و برکت کے لیے بھی دعا فرمائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں