وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس، ماحول دوست الیکٹرک ٹرام وے، ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ پر غور

لاہور(مبشر بلوچ سے ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں ا علیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ماحول دوست الیکٹرک ٹرام وے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے منصوبے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وز یراعلیٰ عثمان بزدار نے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ لیا اور ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کو ترجیحی بنیادوں پرشروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور کے شہریوں کی موٹروے تک آسان رسائی ممکن ہوگی۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے کینال روڈ او رملتان روڈ پر ٹریفک کا د باؤ کم ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کینال بینک روڈ،جیل روڈ، فیروز پورروڈ،ملتان روڈ،بند روڈپر انٹر چینج بنیں گے۔ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کینال بینک روڈ،جیل روڈ، فیروز پورروڈ،ملتان روڈ،بند روڈسے بابوصابو تک بنے گی۔ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری ہاؤسنگ،ڈی جی پی ایم اے،ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں