سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی بڑی مشکل آسان کردی
ریاض :(عمران قذافی سے ) وزارت حج و عمرہ نے مسجدالحرام کے زائرین اور عمرہ اجازت نامے حاصل کرنے والے افراد کی بڑی مشکل آسان کردی۔
زائرین کی جانب سے یہ سوال کیا جا رہا تھا کہ آیا حرم شٹل سروس کے ٹکٹ خریدنا ضروری ہیں اور اس کے بغیر اجازت نامہ مؤثر رہے گا یا نہیں؟
س حوالے سے مذکورہ وزارت نے اطمینان دلایا ہے کہ عمرہ اور زیارت کے لیے آنے والوں کو حرم شٹل سروس کے ٹکٹ خریدنا ضروری نہیں، جس کا دل چاہے خریدے اور جو خریدنا نہ چاہتا ہو اس پر کوئی پابندی نہیں؟
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان جاری میں کہا ہے کہ عمرہ زائرین کی جانب سے کثیر تعداد میں یہ سوال کیا جارہا ہے کہ آیا حرم شٹل سروس کے ٹکٹ خریدنا ضروری ہے یا اس کے بغیر ہی عمرہ، نماز اور طواف کے اجازت نامے موثر ہوں گے
Load/Hide Comments