کوئٹہ میں دھماکہ،آواز کئی کلومیٹردورتک سنی گئی

کوئٹہ (محمد علی سے )میں دھماکہ، آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی
کوئٹہ – بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جناح روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکہ سائنس کالج کے قریب ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی وجہ سے اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بھگدڑ کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک گاڑی کے قریب ہوا ۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں