انتظامی بنیادوں پر نئے اضلاع اور تحصیلوں کی تشکیل کا کام ہورہا ہے:عثمان بزدار
لاہور (مبشر بلوچ سے ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انتظامی بنیادوں پر نئے اضلاع اور تحصیلوں کی تشکیل کا کام ہورہا ہے۔ لاہور میں صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان نیازی اور وزیراعلی شکایت سیل سرگودھا ڈویژن کے چیئرمین حسن انعام پراچہ سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ترقی کے ثمرات پنجاب کے تمام علاقوں تک پہنچ رہے ہیں اور یہ سفر کسی ایک علاقے تک محدود نہیں ہے اور ترقی کے اس سفر میں پس ماندہ علاقوں کو مساوی حصہ دیا گیا ہے
Load/Hide Comments