یاسر ملک اور ذہیب بن اسلم اور ذوہیب نصیر بھٹی کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹر عون عباس سے ملاقات
اسلام آباد: (ثاقب ابراہیم غوری سے ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ، یوتھ کونسلر اور ایمازون ایکسپرٹ یاسر ملک کی ذوہیب بن اسلم ، اور ذوہیب نصیر بھٹی کے ہمراہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس سینیٹر عون عباس بپی سے وزارت تجارت میں انکے دفتر میں ملاقات۔ ملاقات میں جناب یاسر ملک نے معاون خصوصی کو ای کامرس کی ٹریننگ کورسز اور اسکی سرٹیفیکیشن، انٹرنیشنل پے منٹ گیٹ وے ایشوز ، اور ڈیجیٹل میڈیا کی ای کامرس پالیسی میں شمولیت کے حوالے سے اپنے رائے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ذوہیب بن اسلم نے انفلیشونل مارکیٹنگ کے حوالے سے معاون خصوصی کی توجہ مبذول کروائی۔ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے پاکستان میں دفاتر کے قیام کے حوالے سے حکومتی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت پر ذور دیا۔ جبکہ ذوہیب نصیر بھٹی صاحب نے سینیٹر عون عباس بپی کو فری لانسر مارکیٹنگ کے حوالے سے تربیتی پروگرام کے انعقاد کی اہمیت اور اس فیلڈ سے متعلقہ لوگوں کو پے منٹس کے ایشوز سے متعلق آگاہ کیا۔ معاون خصوصی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلد ان تجاویز پر متعلقہ فورمز پر زیر بحث لاکر پالیسی کا حصہ بنائیں گے اور بہت جلد ای کامرس سے متعلق تمام ایشوز کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ یاسر ملک، ذوہیب بن اسلم اور ذوہیب نصیر بھٹی نے سینیٹر عون عباس بپی کو معاون خصوصی برائے ای کامرس کا عہدہ سنھبالنے پر مبارکباد دی اور پھول پیش کئے۔ اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔