منی بجٹ میں عام آدمی کے استعمال کی چیزوں پر ٹیکس نہیں لگے گا، ترجمان وزارت خزانہ
وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں عام آدمی کے استمعال کی کسی چیز پر ٹیکس نہیں لگے گا۔
اسلام آباد: (یاسر ملک سے)نجی ٹی وی سے بات کرتے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا اور کئی ممالک کے کورونا وبا کی وجہ سے قرض بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے لیکن ہم مینیج کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور 6 ماہ میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں نیچے لے کر آئے ہیں البتہ ملک سے باہر سے آنے والی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
رجمان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں عام آدمی پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا ہے، منی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے اور اس میں عام آدمی کے استمعال کی کسی چیز پر بھی ٹیکس نہیں لگے گا۔
Load/Hide Comments