ملکہ کوہسارمری میں برفباری جاری،سیاحوں کیلئے ہدایات نامہ جاری

مری (یاسر ملک سے ) اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی جانب جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ برفباری کے بعد مری جانے والے ‏سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے، مری میں 4000 گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت موجود ہے اس وقت ‏مری میں 50,000 گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اہلکارسیاحوں کی مدد کیلئے فیلڈ میں ‏موجود ہیں سیاحوں سے گزارش ہے پہلےموسم ، ٹریفک معلومات کنٹرول روم سےحاصل کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ مری میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے برفباری سے باڑیاں کی ‏طرف سے نتھیاگلی جانے والی ٹریفک بندہے سیاحوں سے گزارش ہے کہ گاڑی کے ٹائروں میں ہوا ‏کم رکھیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اپیل کی ہے کہ سڑک کے درمیان میں گاڑی روک کرسیلفی، تصویریں کھینچنے ‏سے اجتناب کریں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار شہری بنیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں