جاڑے کی سردی نے انٹری دیدی، کہیں بارش،کہیں برفباری
کوئٹہ (یاسر ملک سے )کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بارش برسانے والے سسٹم نے رنگ جما لیا، شدید دھند اور فوگ کے بعد جنوبی پنجاب میں بھی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
لاہور: محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے میلسی، اوچ شریف، فورٹ عباس، لیہ،علی پوراور راجن پور میں بارش سے موسم سرد ہو گیا.
بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہو گئی۔ چمن اور کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔
بلوچستان میں بارشوں سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کی وارننگ بھی دی گئی ہے ۔جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش سے اسموگ اور دھند میں کمی ہو گی ۔ کراچی، سکھر اور میر پور خاص سمیت کئی شہروں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔