اعجازاحمد قریشی کو وفاقی محتسب بنا دیا گیا
اسلام آباد (واصب ابراہیم غوری سے ) حکومت نے سابق چیف سیکرٹری اعجازاحمد قریشی کو وفاقی محتسب لگادیا ہے ۔ ان کا با قاعدہ نوٹیفیکشن گزشتہ روز جاری کر دیا گیا ۔ اعجاز احمد قریشی چیف سیکرٹری سندھ ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ اور سیکرٹری ریلوے وسیکرٹری ماحولیات کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ جناب اعجا ز احمد قریشی نے 1972 ء میں مقابلے کا امتحان پاس کر کے بطور اسسٹنٹ کمشنر سول سروس شروع کی ۔ وہ ڈپٹی کمشنر ، کمشنر اور کئی صوبائی محکموں کے سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیتے رہے ۔ وہ کئی برس سے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں سینئر ایڈ وائز راورقومی کمشنر براۓ اطفال کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ وہ کینیڈامیں کونسل جنرل ٹریڈ کمشنر آف پاکستان اور یواین باڈی میں پاکستان کے مستقل نمائندے کے طور پر بھی کام کرتے رہے ۔ 2005 ء کے زلزلہ کے دوران غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر انہیں تمغہ ایثاربھی دیا گیا۔اعجازاحد قریشی نے پنجاب یونیورسٹی سے پیٹیکل سائنس میں ایم اے کے علاوہ امریکہ کی ( Pennsylvania ) سٹیٹ یونیورسٹی سے پلک پالیسی اور پلاننگ میں ماسٹربھی کر رکھا ہے ۔