27ویں مردوں اور 10 ویں خواتین قومی جوڈو چیمپئن شپ 31 دسمبر سے 3 جنوری 2022 تک کھیلی جائے گی
اسلام آباد۔ (علی رضا غوری سے ):پاکستان جوڈو فیڈریشن خیبر پختونخوا جوڈو ایسوسی ایشن، خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے 27 ویں مردوں اور 10 ویں خواتین قومی جوڈو چیمپئن شپ 31 دسمبر سے 3 جنوری 2022 تک کھیلی جائے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منصور احمد نے کہا کہ قیوم سٹیڈیم پشاور کینٹ میں شیڈول چیمپئن شپ میں کے پی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان، اے جے کے، پاک آرمی، واپڈا، ریلوے، پولیس، نیوی اور ایچ ای سی کی ٹاپ 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پاکستان آرمی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ اس چیمپئن شپ میں دو بیرون ملک مقیم پاکستانی جوڈو کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پہنچے ہیں۔جاپان میں مقیم اولمپیئن شاہ حسین شاہ جو ایشین برانز میڈلسٹ ہیں، کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈلسٹ ساؤتھ ایشین ٹرپل گولڈ میڈلسٹ کے علاوہ موجودہ قومی چیمپئن اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لیے کھیلیں گے۔ شاہ نے ریو 2016 اور ٹوکیو 2020 کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ اس طرح وہ یہ اغزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی جوڈوکاز بن گئے ہیں۔
وہ پیرس 2024 پر بھی نظریں جمائے ہوئے ہیں۔جاپان میں مقیم ایک اور22 سالہ کھلاڑی آمنہ ٹویوڈا بھی قومی ایونٹ میں شرکت کر رہی ہیں۔دونوں جوڈوکے کھلاڑی پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے افتتاحی روز 31 دسمبر 2021 کو اپنے میچ کھیلیں گے۔ ایونٹ میں خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری کھیل اور سیاحت اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔مردوں کی چیمپئن شپ 10 مختلف ویٹ کیٹیگری جبکہ خواتین چیمپئن شپ میں 8 مختلف ویٹ کیٹیگریز میں کھیلے گیا چیمپئن شپ میں مکس ٹیم ایونٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔