محکمہ پولیس میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ
آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے 12 ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، نوٹیفیکیشن
ڈی ایس پی رنگ روڈ پولیس لاہور امتیاز الرحمن، تعیناتی کے منتظر ڈی ایس پی محمد اسلم، ڈی ایس پی صوبہ خان اور ڈی ایس پی سید سہیل حسین کاظمی کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد
ڈی ایس پی سیکورٹی فائیو لاہور ہائیکورٹ میاں ابصار احمد کو ڈی ایس پی VVIP سپریم کورٹ برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا
ڈی ایس پی VVIP سپریم کورٹ برانچ سکیورٹی بابر علی کو ڈی ایس پی سیکورٹی لاہور ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا
تعیناتی کے منتظر ڈی ایس پی حسن دانیال بشیر اور ڈی ایس پی اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ سکواڈ لاہور وقار الحق کی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کے سپرد
تعیناتی کے منتظر ڈی ایس پی رضااللہ خان اور ڈی ایس پی نوید ممتاز کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس کے سپرد
ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سول لائن لاہور وحید اسحاق کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لاہور تعینات کر دیا گیا
تعیناتی کے منتظر ڈی ایس پی شوکت علی جوئیہ کو ڈی ایس پی سیکورٹی گورنر ہاؤس لاہور تعینات کر دیا گیا