قومی برآمدات کے حجم میں نومبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 33فیصد اضافہ
اسلام آباد۔ (عاقب ابراہیم غوری سے ):نومبر 2021 کے دوران قومی برآمدات 2.9 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2020 کے مقابلہ میں نومبر 2021 کے دوران مجموعی قومی برآمدات کے حجم میں 33 فیصد اضافہ اور برآمدات کا حجم 2.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ نومبر 2020 میں 2.17 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ نومبر 2021 میں برآمدات کی گئی تھیں۔ نومبر 2021 میں برآمدات کاہدف 2.6 ارب ڈالر تھا تاہم اس دوران ملکی برآمدات ہدف سے 30 کروڑ ڈالر زیادہ رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر 2021 کے دوران 27 فیصد اضافہ سے برآمدات کا حجم 12.365 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2020 کے دوران برآمدات سے 9.747 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
Load/Hide Comments