بہاولپور میں گدھے کا مئیر بہاولپور کے خلاف انوکھا احتجاج، مین ہول میں چھلانگ لگا دی، تصویرسوشل میڈیا پر وائرل
بہاولپور : (یاسر ملک سے ) بہاولپور میں گدھے کا مئیر بہاولپور کے خلاف انوکھا احتجاج ، گٹر کے اندر چھلانگ لگا دی۔ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق روزنامہ یوتھ ویژن گزشتہ کئی ہفتوں سے بہاولپور کے کئی علاقوں میں گٹر کے ڈھکن غائب ہونے سے متعلق خبریں شائع کر رہا ہے اور اس ضمن میں میونسپل کارپوریشن اور مئیر بہاولپور کے نوٹس میں بھی بارہا یہ بات لا چکا ہے ۔ لیکن میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور مئیر بہاولپور اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے غافل ہیں۔ اہل علاقہ نے بھی اس سلسلے میں کئی بار احتجاج کیا ہے کہ کسی بھی وقت کوئی جانی نقصان پیش آ سکتا ہے، بہاولپور میں گٹر کے ڈھکن غائب ہونے کی وجہ سے پہلے بھی کئی بچے اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں لیکن انتظامیہ اس ایشو پر چپ سادھے بیٹھی ہے۔ آج پاکستان کے بڑے نشریاتی ادارے نے بھی بہاولپور میں گٹر میں گدھے کے گرنے کی خبر شائع کی ہے ، لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے۔ بہاولپور کی عوام کا وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے مطالبہ ہے کہ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کریں کیونکہ نا مئیر بہاولپور اس حوالے سے کوئی کاروائی کرنے کو تیار ہیں نا ہی ضلعی انتظامیہ۔